امریکی ریاست پنسلوانیا کی کاؤنٹی لوزرنے کے گھر آگ لگنے سے 10 افراد ہلاک

Published On 06 August,2022 09:42 am

پنسلوانیا: (دنیا نیوز) امریکی ریاست پنسلوانیا کی کاؤنٹی لوزرنے کے گھر میں آگ لگنے سے 10 افراد ہلاک ہوگئے۔

آگ مقامی وقت کے مطابق 2 بج کر 45 منٹ پر لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

ریسکیوآپریشن میں شامل اہلکار جب موقع پر پہنچا تو انکشاف ہوا کہ جلنے والا گھر اس کے رشتے داروں کا ہے۔

افسوسناک واقعہ میں 3 بچوں سمیت 10 افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے، حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کی جارہی ہیں۔