لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ نے بھی ملک میں آنے والے بدترین سیلاب کے دوران عالمی برادری سے مدد کی اپیل کر دی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے لکھا کہ سیلاب سے ہر تیسرا پاکستانی پانی میں ہے، ہر سات میں سے ایک شخص متاثر ہوا ہے، تین کروڑ تیس لاکھ افراد کو سیلاب نے متاثر کیا ہے۔
جمائما نے مزید لکھا کہ دو ہزار افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں، مرنے والوں میں سے ایک تہائی تعداد بچوں کی ہے۔
عمران خان کی سابقہ اہلیہ نے گزارش کرتے ہوئے لکھا کہ براہِ کرم سیلاب زدگان کی مدد کریں۔
آخر میں انہوں نے بینک آف خیبر اور بینک آف پنجاب میں میں امداد دینے کی اپیل کی۔
— Jemima Goldsmith (@Jemima_Khan) August 30, 2022