یوکرین کی جوابی کارروائی، روسی افواج پیچھے ہٹنے لگیں

Published On 11 September,2022 05:50 pm

کیف:(دنیا نیوز) یوکرین کی جانب سے جوابی کارروائی سے اہم شہروں پر قبضے کے بعد روسی افواج پیچھے ہٹنے لگیں۔

یوکرین کے حکام کا دعویٰ ہے کہ ہفتے کے روز ان کے فوجی روسی افواج کے لیے اہم مشرقی سپلائی مرکز کو پیانسک میں داخل ہوئے ہیں، اس کے بعد روس کی وزارت دفاع نے کہا کہ اس کے فوجی ایزیوم سے پیچھے ہٹے ہیں تاکہ وہ دوباہ منظم ہوسکیں،روس کی وزارت دفاع نے تیسرے اہم قصبے بالاکلیہ سے فوجیوں کے انخلا کی بھی تصدیق کی۔

روس کا ایزیوم سے انخلا کا اعتراف اہم ہے کیونکہ یہ ماسکو کے لیے ایک بڑا فوجی مرکز تھا، اگر یوکرین کی پیش قدمی اسی طرح جاری رہتی ہے تو اپریل میں کیئو سے روسی فوجیوں کے انخلا کے بعد یہ دوسری اہم کامیابی ہو گی۔
 

Advertisement