واشنگٹن : (دنیا نیوز) امریکا کی ہارورڈ یونیورسٹی نے تاریخ میں پہلی بار سیاہ فام خاتون کو صدر مقرر کر دیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق کلاڈین گے کو ہارورڈ یونیورسٹی کی 30 ویں صدر کے طور پر منتخب کیا گیا ہے اور وہ یکم جولائی 2023 سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔
52 سالہ کلاڈین میساچوسٹس کے کیمبرج اسکول کی سربراہی کے لیے منتخب ہونے والی دوسری خاتون ہیں۔
کلا ڈین گے امریکی ریاست ہیٹی سے تعلق رکھنے والی نرس کی بیٹی ہیں ، انہوں نے 1998 میں ہارورڈ سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ، وہ آرٹس اینڈ سائنس فیکلٹی کی ڈین بھی رہ چکی ہیں ۔
ہارورڈ یونیورسٹی کی نومنتخب صدر کلاڈین گے عدم مساوات، سیاسی رویوں اور شہریت کے امور پر غیر معمولی دسترس کی حامل ہیں۔