ملائیشیا : لینڈسلائیڈنگ سے بچوں سمیت 18 افراد ہلاک

Published On 16 December,2022 03:14 pm

کوالالمپور: (دنیا نیوز) ملائیشیا میں لینڈسلائیڈنگ سے بچوں سمیت 18 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ درجنوں لاپتا ہیں ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق لینڈسلائیڈنگ کا واقعہ ملائیشیا کی ریاست سیلنگور کیمپنگ سائٹ پر جمعرات اورجمعہ کی درمیانی شب رات 3 بجے پیش آیا جہاں تقریبا 90 افراد کیمپنگ کیلئے آئے ہوئے تھے ۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور مٹی تلے دبے افراد کو نکالنا شروع کیا تاہم امدادی سرگرمیاں تاحال جاری ہیں ۔

انتظامیہ کے مطابق حادثے میں 18 افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں تین بچے ، 10 خواتین شامل ہیں جبکہ 15 افراد تاحال لاپتا ہیں ۔