نئی دہلی:(ویب ڈیسک) بھارت نے ایٹمی صلاحیت کے حامل طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل ’’اگنی-5‘‘ کا تجربہ کیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جوہری صلاحیت کے حامل "اگنی-5" کو مقامی طور پر تیار کیا گیا ہے جو 5 ہزار 400 کلومیٹر کے تک ہدف کو نشانہ بناسکتا ہے۔ یہ پہلے سے طے شدہ مشق ہے اور تجربے سے پہلے پروٹوکول کے تحت وارننگ بھی جاری کی گئی تھی۔
A great step towards a Secure, #AatmanirbharBharat as India successfully test fired nuclear capable long range ballistic missile #Agni5.
— Dr. Pramod Sawant (@DrPramodPSawant) December 16, 2022
Heartiest congratulations to @DRDO_India for the exceptional feat.@PMOIndia @narendramodi @rajnathsingh @DefenceMinIndia pic.twitter.com/09F9YEL3ta
بھارتی ماہرین کا کہنا ہے تجربے کا اصل مقصد چین کو پیغام دینا تھا۔ تجرباتی بنیاد پر میزائل کو اڈیشہ کے عبدالکلام جزیرے پر مربوط ٹیسٹ رینج سے لانچ کیا گیا۔
یاد رہے کہ دو روز قبل ہی بھارتی ریاست اروناچل کی لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر ایک بار پھر بھارتی اور چینی فوج کے اہلکاروں کے درمیان جھڑپ ہوئی جس پر متعدد بھارتی اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔