یروشلم (دنیا نیوز) : فلسطینی صدر محمودعباس کا کہنا ہے کہ وہ اسرائیل کیساتھ مسلح فوجی مزاحمت کیخلاف ہیں، لیکن وہ کسی بھی وقت اس بارے میں’’اپنا ذہن تبدیل‘‘ کرسکتے ہیں۔
عرب میڈیا کو ایک انٹرویو میں فلسطینی صدر محمودعباس نے کہا کہ پُر امن عوامی مزاحمت حقیقی ہے، فلسطینی عوام کو اس مرحلے تک پہنچانے اور ان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہونے کیخلاف انتباہ جاری کرتا رہتا ہوں ۔ ان کاکہنا تھا کہ مظالم جاری رہنے کی صورت میں اس پر ذہن تبدیل کیا جاسکتا ہے۔
محمود عباس نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی کو کبھی تحلیل نہیں کیا جائے گا، اس کا قیام کئی سال کی جدوجہد کے نتیجے میں عمل میں آیا تھا، قابض اسرائیل فلسطینی اتھارٹی کو تحلیل کرنے کیلئے اقدامات کر سکتا ہے لیکن فلسطینی اتھارٹی برقرار رہے گی۔