واشنگٹن:(ویب ڈیسک) امریکی ریاست ٹیکساس میں فوجی جنگی طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی فوج کا طیارہ ایف-35 بی نیول ایئر اسٹیشن ٹیکساس میں کچھ دیر ہوا میں معلق رہنے کے بعد اچانک زمین بوس ہوگیا۔
طیارہ زمین بوس ہوتے ہی مکمل طور پر تباہ ہوگیا اور اس میں آگ بھی بھڑک اُٹھی۔ کچھ دیر بعد ویڈیو میں ہی پائلٹ کو بھی پیراشوٹ کے ذریعے زمین پر بحفاظت اترتے دیکھا گیا۔
FORT WORTH, Texas - An F-35B Lightning fighter jet from Lockheed Martin crashed during a test flight on Thursday morning.
— Denn Dunham (@DennD68) December 15, 2022
The incident occurred around 10:15 a.m. on Naval Air Station Joint Reserve Base Fort Worth and Lockheed property. pic.twitter.com/OUihxqOKVu
امریکی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثے میں پائلٹ محفوظ رہا جس نے طیارہ گرنے سے قبل پیراشوٹ کے ذریعے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی۔