قاہرہ: (ویب ڈیسک) مصری دارالحکومت سے شمال مشرق میں واقع پورٹ سعید شہر میں بیٹی نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر ماں کو قتل کردیا۔ فورسز نے دونوں کو گرفتار کرلیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق 42 سالہ دالیا سمیر الحوشی پورٹ فواد جنرل ہسپتال میں فورمین کے طور پر کام کررہی تھی اور وہ تین بچوں کی ماں تھی۔ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ’گھر میں ایک چور گھس آیا۔ اس نے چوری کی کوشش کی اور پکڑے جانے کے ڈر سے خاتون کو قتل کردیا۔
معاون وزیر داخلہ میجر جنرل مدحت عبدالرحیم نے بتایا کہ دالیا سمیر الحوشی کے قتل کی اطلاع ملنے پر فوری طور پر تفتیشی ٹیم تشکیل دی گئی۔ پولیس نے تفتیش شروع کی تو مقتولہ کی بیٹی نے واردات کے وقت اپنی موجودگی کے حوالے سے متضاد باتیں کیں۔
پہلے اس کا کہنا تھا کہ وہ ٹیوشن کیلئے گئی ہوئی تھی۔ گھر پہنچی تو دروازہ کھلنے سے قبل پڑوسی نے رابطہ کرکے بتایا اور وہ فوری طور پر گھر کے باہر سے ہی ہسپتال چلی گئی۔ ایک اور بیان میں اس سے مختلف بات کہی اور کہا کہ ’گھر میں داخل ہوئی تو اسی وقت پڑوسی کا فون آیا۔
تفتیش کے دوران پولیس کو جائے وقوعہ سے خون میں لت پت ایک سفید شرٹ ملی جس کے معائنے سے پتہ چلا کہ وہ لڑکی کے دوست کی تھی۔ پولیس نے ذرا سختی سے پوچھ گچھ کی تو لڑکی نے اقبال جرم کرتے ہوئے کہا میری اپنی عمر سے کئی برس چھوٹے نوجوان سے دوستی تھی اوراسے گھر بلایا تھا۔ ماں نے ہمیں ایک ساتھ دیکھ لیا تھا۔