انقرہ: (ویب ڈیسک) کشیدگی اور تناؤ کے بعد بالآخر ایرٹ للیان ترکیہ میں اسرائیلی سفیر تعینات ہوگئی ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکیہ کے صدر طیب اردوان نے اسرائیل کی نئی سفیر ایرٹ للیان سے ملاقات کی اور اُن سے سفارت کے اسناد وصول کیے، دونوں ممالک کے درمیان 4 سال کی کشیدگی کے بعد تعلقات معمول پر آئے ہیں۔
تعلقات میں بہتری کا آغاز دو سال قبل ہوا تھا جب دونوں ممالک کے رہنماؤں نے دورے کیے اور سفیروں کے ناموں کا اعلان کیا تھا تاہم ان کی تعیناتی میں بھی مزید دو سال لگ گئے۔
خیال رہے کہ جنوری 2021 میں ایرٹ للیان نے ترکیہ میں اسرائیل کی چارج ڈی افیئرز کی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں اور اب وہ ترکیہ میں اسرائیل کی باضابطہ سفیر بن گئی ہیں۔