الجزائر: ہیٹر کی گیس نے پورے خاندان کو ابدی نیند سلا دیا

Published On 01 January,2023 05:18 pm

خنشلہ : (ویب ڈیسک)الجزائر کے شمال مشرقی علاقے خنشلہ کی میونسپلٹی شاشار میں گھر کے ہیٹر سے گیس کے اخراج سے دم گھٹنے کے نتیجے میں 4 افراد پر مشتمل پورا خاندان جاں بحق ہوگیا۔

الجزائری حکام نے بتایا کہ ریاست خنشلہ کے شہری تحفظ کے یونٹ گزشتہ روز آدھی رات کے قریب حادثہ کی اطلاع ملنے پر متحرک ہوئے، اس واقعہ میں خاندان کا ایک مرد، دو خواتین اور ایک بچہ جاں بحق ہوگئے۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ متاثرین کا کاربن مونو آکسائیڈ گیس سانس کی وجہ سے دم گھٹ گیا، خاندان شاشار میونسپلی کے علاقے میں خنشلہ روڈ پر نئی عمارتوں کے محلے میں مقیم تھا۔

کاربن مونو آکسائیڈ خون کے دھارے میں شامل ہوکر موت کا باعث بن جاتی ہے ،جب ہوا میں کاربن مونو آکسائیڈ کی بڑی مقدار ہوتی ہے تو جسم سرخ خون کے خلیوں میں آکسیجن کی جگہ کاربن مونو آکسائیڈ لے لیتا ہے۔