مراکش میں کشتی ڈوبنے سے 13 افراد ہلاک،8 لاپتہ

Published On 01 January,2023 04:41 pm

رباط: (ویب ڈیسک) مراکش میں کشتی ڈوبنےسے 13 افراد ہلاک ہوگئے ،24 مسافروں کو بچالیا گیا، جبکہ 8 کی تلاش جاری ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی کشتی میں 45 مسافر سوار تھے،بروقت کارروائی عمل میں لانے سے 24 افراد کو بچا لیا گیا۔

خبرایجنسی کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ کشی میں سوار 13 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ 8 لاپتہ افراد کی تلاش تاحال جاری ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کشتی میں سوار تمام مسافر مراکشی شہری تھے جو سپین کے کینری جزائر جانے کی کوشش کررہے تھے۔