سعودی عرب : آب زمزم لے جانیوالے مسافروں کیلئے نئی ہدایات جاری

Published On 02 January,2023 03:49 am

ریاض : ( ویب ڈیسک ) سعودی عرب نے آب زمزم لے جانے والے مسافروں کے لیے نئی ہدایات جاری کر دیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب نے بین الاقوامی مسافروں پر زمزم کے پانی کی بوتلیں ساتھ لے جانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

مقامی میڈیا کی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ جدہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے حکام نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن سمیت تمام نجی کیریئرز کو ایک نیا سرکلر جاری کیا۔

نئے احکامات کے تحت عمرہ یا حج کے لیے جانے والے مسافروں کو زمزم کے پانی کی صرف پانچ لیٹر کی بوتل لے جانے کی اجازت ہو گی جبکہ دیگر مسافر جو وزٹ یا بزنس ویزے پر سفر کرنے والے ہیں، سیاح یا دیگر مقاصد کے لیے سفر کرنے والے مسافروں کو یہ بابرکت پانی لے جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔