لندن : ( ویب ڈیسک )نیٹو کے سیکریٹری جنرل نے جینز سٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ مغربی ممالک کو یوکرین کو طویل مدتی مدد فراہم کرنے کے لیے تیار رہنا چاہیے کیونکہ روس کی جانب سے نرمی کے کوئی آثار نظر نہیں آتے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جینز سٹولٹن برگ کا کہنا تھا کہ فوجی مدد یوکرین کی ایک خودمختار ملک کے طور پر بقا کو یقینی بنائے گی اور روس کو بیٹھ کر جنگ کے خاتمے کے لیے بات چیت کرنے پر مجبور کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ روس کے جزوی متحرک پروگرام جس کا ستمبر میں حکم دیا گیا تھا ظاہر کرتا ہے کہ ماسکو اس وقت جنگ کو ختم کرنے کی کوئی خواہش نہیں رکھتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یوکرائنی افواج کی رفتار کئی مہینوں تک تھی، لیکن ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ روس نے مزید بہت سی افواج کو متحرک کر دیا ہے، جن میں سے بہت سے اب تربیت حاصل کر رہے ہیں، یہ سب اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ وہ جنگ جاری رکھنے کے لیے تیار ہیں اور ممکنہ طور پر ایک نیا حملہ شروع کرنے کی بھی کوشش میں ہیں۔