کیف : ( ویب ڈیسک )یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے نئے سال کے موقع پر اپنے پیغام میں عہد کیا ہے کہ وہ یوکرین کی آزادی تک روسی فوجی جارحیت کا مقابلہ کرتے رہیں گے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اپنے پیغام میں یوکرینی فوجیوں کی ہمت اور استقلال کو لاجواب قرار دیتے ہوئے کہا کہ تقریباﹰ ایک سال گزر جانے کے باوجود روسی فوج اپنے اہداف حاصل نہیں کر سکی، جس کی وجہ یوکرینی فوج کی طرف سے کیا جانے والا دفاع ہے۔
زیلنسکی نے کہا کہ یوکرینی عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ، 2023 میں یوکرین فاتح ہوگا اور ہم سب خوشیاں منائیں گے، افواج اور عوام روسی جارحیت کے آگے نہیں جھکیں گے اور حملوں کا جواب دیں گے۔