اترپردیش : ( ویب ڈیسک ) بھارتی ریاست اترپردیش میں پولیس نے آن لائن سرچ انجن گوگل سے قتل کا طریقہ سرچ کر کے بیوی کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وکاس نامی ملزم نے بیوی کو قتل کرنے سے پہلے گوگل پر ’قتل کیسے کیا جائے‘ کے نام سے قتل کا طریقہ تلاش کیا اور قتل کے بعد جرم کو ڈکیتی کا رنگ کے دے کر پولیس کو دھوکہ دینے کی کوشش کی۔
پولیس نے بتایا کہ کیس کی تحقیقات کے دوران ملزم کے موبائل ڈیٹا سے اسکی گرل فرینڈ کے حوالے سے بھی ثبوت سامنے آئے ہیں جس کی گرفتاری جلد عمل میں لائی جائے گی۔
پولیس حکام نے مزید بتایا کہ ملزم نے قتل سے پہلے گوگل پر اسلحہ خریدنے کے حوالے سے بھی سرچ کیا اور آن لائن زہر خریدنے کی بھی کوشش کی۔