بیروت: (ویب ڈیسک)ایرانی حمایت یافتہ لبنانی ملیشیا حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ نے کہا کہ اگر اسرائیل نے مسجد اقصی کی حیثیت اور شناخت بدلنے کی کوشش کی تو یہ خطے کے لیے دھماکہ خیز ہو گی۔
حزب اللہ کے سربراہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ مسجد اقصی کے خلاف اقدامات کا رد عمل صرف فلسطین کے اندر سے نہیں آئے گا باہر سے بھی ہو گا۔
حسن نصر اللہ کا یہ بیان اسرائیل کے انتہاپسندی کی شہرت کے حامل وزیر بین گویر کے گزشتہ روز مسجد اقصی میں جانے اور اس کی بے حرمتی کی خبروں کے بعد سامنے آیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل مقدس مقامات کی حیثیت برقرار رکھنے کے عہد پر قائم رہے: امریکا
دوسری جانب نیتن یاہو کے دفتر نے مسجد اقصی کے سٹیٹس کے بارے میں ایک بیان میں کہا ہے کہ مسجد اقصی کی موجودہ حیثیت صرف مسلمانوں کو مسجد صرف مسلمانوں کی عبادات کے لیے ہے، تاہم ان کی کابینہ کے اہم ترین وزرا مسجد اقصی سمیت پورے یروشلم کو یہودیانے کا ایجنڈا لے کر آئے ہیں۔
یاد رہے کہ اسرائیلی وزیر بین گویر نے مسجد اقصی کے بارے میں یہ بھی کہہ رکھا ہے یہ صرف مسلمانوں مسجد نہیں ہے بلکہ یہودیوں کی بھی ہے۔