نیو یارک ( ویب ڈیسک ):اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ کی تنظیم یونیسیف نے کہا کہ غریب گھرانوں کے بچے قومی تعلیمی فنڈز سے کم فائدہ اٹھا رہے ہیں ، اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) نےشائع ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ حکومتیں ان بچوں پر خاطر خواہ سرمایہ کاری نہیں کر رہی ہیں جن کو تعلیم کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ 102 ممالک کے اعداد و شمار کا جائزہ لینے کے بعد پتہ چلا ہے کہ غریب ترین گھرانوں کے بچے قومی عوامی تعلیمی فنڈ سے سب سے کم فائدہ اٹھاتے ہیں۔
یونیسیف کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیتھرین رسل نے ایک بیان میں کہا کہ انتہائی غریب بچوں کے لئے مختص کیے گئے 20فیصد قومی تعلیمی فنڈز کے صرف 16فیصد بچے مستفید ہورہے ہیں جبکہ امیر ترین بچے ان تعلیمی فنڈز کے 28 فیصد فائدہ اٹھا رہے ہیں جو انتہائی غریب بچوں کے لئے مختص کیے گئے فنڈ سے زیادہ ہے ۔
ایگزیکٹو ڈائریکٹر کہ حقیقی ترقی تب ہی آسکتی ہے جب ہم ہر بچے پر سرمایہ کاری کریں۔ انہوں نے کہاکہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ سب سے امیر گھرانوں کے بچے غریب ترین سیکھنے والوں کے مقابلے میں پبلک ایجوکیشن فنڈ کی چھ گنا سے زیادہ رقم سے مستفید ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آئیوری کوسٹ اور سینیگال جیسے درمیانی آمدنی والے ممالک میں امیرگھرانوں کے بچوں پر غریب ترین لوگوں کے مقابلے میں تقریباً چار گنا زیادہ تعلیمی خرچ کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ انتہائی غریب بچوں کا دیہی علاقوں میں رہنے کا امکان بھی زیادہ ہوتا ہے جو کہ عام طور پر سہولیات سے محروم ہیں۔یونیسیف نے کہاکہ وبائی مرض کووڈ 19 سے پہلے بھی دنیا بھر میں تعلیمی نظام بڑے پیمانے پر بچوں کو ناکام بنا رہے تھےجس میں لاکھوں طلباء سکول جاتے تھے لیکن پڑھنے اور ریاضی کی بنیادی مہارتوں کو سمجھنے سے قاصرتھے ۔
اقوام متحدہ کی ایجنسی نے حالیہ تخمینوں کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ عالمی سطح پر تمام 10 سال کے بچوں میں سے دو تہائی ایک سادہ تحریر کو پڑھنے اور سمجھنے سے قاصر ہیں۔