نیویارک : ( ویب ڈیسک ) اقوام متحدہ نے شمالی برکینا فاسو میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی جانب سے اغوا کی گئی 50 خواتین کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق شمالی برکینا فاسو میں گزشتہ ہفتے مشتبہ عسکریت پسندوں نے 50 خواتین کو اغوا کر لیا تھا۔
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک نے خواتین کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے، انہوں نے تمام مغوی خواتین کی فوری اور غیر مشروط ر ہائی اور حکام سےاس حوالے سے ایک موثر ، غیر جانبدارانہ اور آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا تاکہ ذمہ داروں کی نشاندہی کر کے ان کا محاسبہ کیا جا سکے ۔