نیویارک : ( ویب ڈیسک ) امریکی ریاست اٹلانٹا کے ہارٹس فیلڈ جیکسن بین الاقوامی ایئرپورٹ پر مبینہ طور پر فلائٹ اٹینڈنٹ اور پولیس اہلکاروں پر آگ بجھانے والا سپرے کرنے والی خاتون کو گرفتار کر لیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جینیفر نامی خاتون نے آگ بجھانے والے آلہ کا استعمال کرتے ہوئے ایئرپورٹ کے اندر سپرے کیا جسکے نتیجے میں وہاں موجود لوگوں کی حالت غیر ہوگئی۔
پولیس حکام نے جب خاتون کو روکنے کی کوشش تو جواباً خاتون نے ان پر بھی سپرے چھڑک دیا تاہم اہلکار اسے گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئے۔
حکام نے مزید بتایا کہ سپرے کے باعث تین فلائٹ اٹینڈنٹ کو سانس لینے میں دشواری کا مسئلہ پیش آیا جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا گیا جبکہ خاتون کو اس واقعے کے بعد کلیٹن کاؤنٹی جیل بھیج دیا گیا ہے۔
What is going on in the Atlanta airport? pic.twitter.com/QZFvlR0Ztl
— chris evans (@notcapnamerica) January 18, 2023