نیویارک : (ویب ڈیسک ) عالمی مالیاتی بحران شدت اختیار کرگیا ہے جس کے نتیجے میں اب امریکی بینکوں سے بھی بڑے پیمانے پر ہزاروں ملازمین کو نکالنے کی تیاری کی جارہی ہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا بھر میں معاشی صورت حال بگڑنے کے بعد امریکی بینکوں میں بھی ملازمین کی برطرفیوں کی تیاری شروع ہوگئی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق انویسٹمنٹ بینکوں کے ریونیو میں کمی کے باعث بینکوں پر لاگت کم کرنےکا دباؤ ہے اس وجہ سے امریکی بینکنگ سیکٹر میں لاکھوں برطرفیوں کا خدشہ ہے ، بینکوں کی اس فیصلے کی بعد ہزاروں ایسے افراد ملازمتوں سے محروم ہو جائیں گے جنہیں حالیہ برسوں میں بھرتی کیا گیا تھا۔
امریکی میڈیا کے مطابق اس لہر کی زد میں وہ ملازمین بھی آئیں گے جو پہلے کورونا کی وبا کے دوران نوکری سے فارغ ہونے سے بچ گئے تھے ، چند امریکی بینکوں نے تو 15ہزار سے زائد ملازمین کو نکالنے کا آغاز بھی کر دیا ہے۔
بینکنگ سیکٹر پر نظر رکھنے والے ماہرین یہ توقع کررہے ہیں کہ مزید بینک بھی اسی طرح کے فیصلے کریں گے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تمام بینکوں میں کٹوتیوں کی توقع نہیں تاہم وہ لاگت کم کرنے کے اقدامات کر رہے ہیں۔