امریکا: مشتبہ چینی جاسوس غبارے کے ملبے کی تصاویر جاری

Published On 08 February,2023 05:03 am

نیو یارک : ( ویب ڈیسک ) امریکی نیوی نے مشتبہ چینی جاسوس غبارے کے بحر اوقیانوس سے ملنے والے ملبے کی تصاویر جاری کردیں، غبارے کا ملبہ بحر اوقیانوس میں 11 کلومیٹر تک پھیلا ہوا ہے۔

امریکی نیوی کے مطابق غبارہ 200 فٹ لمبا ہے جس کا وزن ہزاروں پاؤنڈز تک ہو سکتا ہے جبکہ غبارے کا ملبہ بحر اوقیانوس میں 11 کلومیٹر تک پھیلا ہوا ہے۔

غبارے کے ملبے سے امریکا کو چین کی فضائی نگرانی کی ٹیکنالوجی، غبارے کی صلاحیتوں اور اسکے معلومات بھیجنے کے طریقہ کار کو جاننے میں مدد مل سکتی ہے۔

واضح رہے کہ چین کی جانب سے امریکا کے جاسوسی کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے غبارے کو ایک سویلین ائیرشپ اور اس کے امریکی حدود میں داخلے کو غیر ارادی قدرتی عمل کا نتیجہ قرار دیا گیا تھا۔