مقبوضہ بیت المقدس : (ویب ڈیسک ) مقبوضہ مغربی کنارے پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہید ہوگیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے پر بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہتے فلسطینیوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے 22 سالہ فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا۔
گذشتہ موسم بہار میں اسرائیل میں خونریز حملوں کے سلسلے کے بعد سے اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی قصبوں پر تقریباً روزانہ رات کے چھاپے شروع کیے ہیں۔
فلسطینی اتھارٹی نے گذشتہ ماہ ایک چھاپے میں 10 فلسطینیوں کی شہادت کے بعد اسرائیل کے ساتھ سکیورٹی کوآرڈینیشن ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔
اسرائیل کی بربریت کے نتیجے میں نئے سال کے آغاز سے اب تک 43 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں ۔