ممبئی: (ویب ڈیسک) ہندوستان نے اپنی سالانہ دفاعی برآمدات کو اگلے دو سال میں تین گنا کرکے 5 بلین ڈالر تک پہنچانے کا اعلان کیا ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے ایرو انڈیا شو کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان2025 تک اپنی سالانہ دفاعی برآمدات کو تین گنا سے زیادہ کرکے 5 بلین ڈالر تک لانے کا عزم رکھتا ہے ، جو اس وقت 1.5 بلین ڈالر تک ہے۔
ہر دو سال بعد منعقدہونے والی اس پانچ روزہ ایونٹ میں 750 بلین روپے (9 بلین ڈالر) کے دفاعی معاہدوں پر دستخط کرنے کا امکان ہے جبکہ اس کی فضائی کمپنیاں بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لیے جیٹ طیاروں کی خریداری مکمل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ترقی کے دعوے بے نقاب، بھارتی جنگی جنون نوجوانوں کے روزگار بھی کھا گیا
نریندرمودی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہندوستان صرف دفاعی کمپنیوں کے لیے ایک منڈی نہیں ہے بلکہ یہ ایک ممکنہ دفاعی شراکت دار بھی ہے، میں ہندوستان کے نجی شعبے سے ملک کے دفاعی شعبے میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کرنے کا مطالبہ کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت جو کئی دہائیوں سے دفاعی سازوسامان کے لیے دنیا کے سب سے بڑے درآمد کنندگان میں سے تھا، اب 75 ممالک کو برآمد کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کا جنگی جنون، 5 برس میں 24 ارب ڈالر کے جنگی ہتھیار خریدے
ماضی کی ہندوستانی برآمدات میں فلپائن، ماریشس اور ایکواڈور کے لیے ہندستان ایروناٹکس کے دھرو ہیلی کاپٹر اور فلپائن کو روس اور بھارت کے مشترکہ برہموس ایرو سپیس کے سپرسونک کروز میزائل شامل ہیں۔