ترقی کے دعوے بے نقاب، بھارتی جنگی جنون نوجوانوں کے روزگار بھی کھا گیا

Published On 10 February,2023 10:20 pm

نئی دہلی: (دنیا نیوز) مودی سرکار کے ترقی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، سی سی این نیوز 18 کی رپورٹ کے مطابق 2023ء کے صرف 2 ماہ میں بڑی بڑی کمپنیوں ملازمت کرنے والے 1 لاکھ سے زائد بھارتی نوجوان بیروزگار ہو چکے ہیں۔

معروف ویب سائٹ کے مطابق 332 بین الاقوامی کمپنیوں نے 1 لاکھ سے زائد بھارتی ملازمین کو فارغ کر دیا ہے، کمپنیوں میں آئی بی ایم، مائیکرو سافٹ، گوگل، اور ڈیل جیسی مشہور کمپنیاں شامل ہیں۔

گوگل کے بھارتی نژاد سی ای او سُندر پچھائی مودی کی بھارت دشمن پالیسیوں کے سامنے بے بس نظر آ رہے ہیں۔

ادھر بیروزگاری کے خلاف بھارتی ریاست اُتاراکھنڈ میں مظاہرے پھوٹ پڑے، پر تشدد مظاہروں میں 15 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

دیہرا دون میں پولیس بیروزگار نوجوانوں پر ٹوٹ پڑی، انتظامیہ نے ضلع دیہرا دون میں دفعہ 144 نافذ کر دی، پولیس نے 13 مظاہرین کو بھی گرفتار کر لیا۔