فرانس : لیکچرکے دوران طالبعلم نے چاقو کے وار سے خاتون ٹیچرکوقتل کردیا

Published On 23 February,2023 08:49 am

پیرس : (ویب ڈیسک ) فرانس کے ہائی سکول میں لیکچر کے دوران 16 سالہ طالبعلم نے چاقو کے وارکرکے خاتون ٹیچر کو قتل کردیا ۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق افسوس ناک واقعہ فرانس کے قصبے سینٹ جین ڈی لیو کے ایک ہائی سکول میں پیش آیا جہاں 52 سالہ ٹیچر ہسپانوی زبان کی کلاس لے رہی تھیں کہ جماعت میں موجود ایک 16 سالہ طالبعلم نے ان پر چاقو سے حملہ کردیا۔

حملے سے شدید زخمی ہونے کے باعث ٹیچر کو فوری طبی امداد دی گئی تاہم وہ ہسپتال لے جاتے ہوئے  دم توڑگئیں ۔

رپورٹس کے مطابق طالبعلم کو گرفتار کرلیا گیاہے جس سے تفتیش جاری ہے ، ابتدائی تحقیقات میں بتایا گیا ہے کہ واقعہ دہشت گردی کا نہیں بلکہ طالبعلم کا ذاتی فعل ہے۔

یاد رہے کہ فرانس میں گزشتہ 40 سالوں سے ٹیچرز پرطالبعلموں کے حملے کے درجنوں واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں ۔
 

Advertisement