ابوظہبی: (ویب ڈیسک) فرانس کی بحریہ نے بحیرہ عرب میں بھاری مقدار میں منشیات ضبط کر لیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق بین الاقوامی نیول ٹاسک فورس میں شامل فرانسیسی بحریہ کے جہاز نے بحیرہ عرب میں گشت کے دوران ایک کشتی سے 500 کلو ہیروئن اور3500 کلو بھنگ برآمد کرلی۔
متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں موجود بحریہ عرب کی میری ٹائم کمانڈ نے بیان میں کہا کہ ضبط کی گئی منشیات کی مالیت 50 ملین یورو (5 کروڑ 32 لاکھ ڈالر سے زائد) ہے، یہ منشیات ممکنہ طورپر یورپ پہنچائی جانا تھیں۔
واضح رہے کہ بحیرہ عرب میں گشت کرنے والا فرانسیسی بحریہ کا جہاز بین الاقوامی نیول ٹاسک فورس کا حصہ ہے، اس فورس کے قیام کا مقصد علاقے میں منشیات اور اسلحے کی غیر قانونی سمگلنگ کو روکنا اور علاقائی سلامتی کا تحفظ کرنا ہے۔