رواں سال پہلی مرتبہ چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر آگیا

Published On 05 March,2023 09:36 am

جدہ: (ویب ڈیسک ) سعودی عرب میں رواں سال پہلی بارچاند خانہ کعبہ کے عین اوپر آگیا۔

عرب میڈیا کے مطابق دنیا بھر میں یہ نظارہ دیکھنے کیلئے متعدد لوگ مکہ مکرمہ پہنچے ، دنیا کے مختلف علاقوں میں قبلے کا رخ بھی آسانی سے تعین کیا جاسکتا ہے ۔

جدہ میں فلکیاتی سوسائٹی کے سربراہ انجینئر ماجد ابو زاھرۃ کا کہنا ہے کہ گرینیج ٹائم کے مطابق رات7 بج کر 43 منٹ پر چاند 89.5 ڈگری کے اوپر مکہ مکرمہ کے آسمان پر نظر آیا۔

چاند پاکستانی وقت کےمطابق رات 12 بج کر 43 منٹ پرخانہ کعبہ کےاوپر آیا، ایسا 2023 کے دوران پہلی اور آخری مرتبہ ہوا ہے۔