سعودی عرب کا ایران میں سرمایہ کاری کرنے کا عندیہ

Published On 15 March,2023 10:36 pm

ریاض: (ویب ڈیسک)سعودی عرب نے ایران میں جلد بڑی سرمایہ کاری کرنے کا عندیہ دے دیا۔

میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان نے کہا ہے کہ سعودی عرب ایران میں جلد بڑی سرمایہ کاری کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران میں بہت سے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں، دونوں ملکوں کے درمیان سرمایہ کاری نہ ہونے کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی،ان کا کہنا تھا کہ جب لوگ ان اصولوں پر قائم رہیں جن پر اتفاق ہوا تھا، تو میرے خیال میں یہ بہت جلدی ہو سکتا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سعودی عرب اور ایران سفارتی تعلقات کی بحالی پر رضامند ہو گئے ہیں، دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے ملک میں اپنے سفارتخاتوں کے قیام پر بھی اتفاق کرلیا ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان یہ اتفاق رائے بیجنگ میں ہونے والی بات چیت کے نتیجے میں طے پایا ہے۔

 

Advertisement