دمشق : (ویب ڈیسک ) شام کے حلب ہوائی اڈے کو اسرائیل نے ایک مرتبہ پھر فضائی حملے میں نشانہ بنایا جس سے اسے جزوی نقصان پہنچا ہے۔
شام کی وزارت دفاع نے بدھ کی صبح سوشل میڈیا پر ایک بیان میں بتایا ہے کہ حلب کے ہوائی اڈے پر چھ مہینوں میں یہ تیسرا حملہ ہے۔
بیان کے مطابق، اسرائیل نے صبح 3:55 بجے ساحلی شہر لطاکیہ کے مغرب میں بحیرہ روم سے کئی میزائل داغے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے تازہ حملے پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔
اسرائیل برسوں سے شام میں ایران کے حمایت یافتہ اہداف کے خلاف حملے کر رہا ہے، جہاں 2011 میں شروع ہونے والی خانہ جنگی میں صدر بشار الاسد کی حمایت کے بعد سے ایران کا اثر و رسوخ بڑھ گیا ہے۔