ٹیکساس: ڈیری فارم میں دھماکے سے 18 ہزار گائیں ہلاک ہوگئیں

Published On 14 April,2023 05:27 pm

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک ڈیری فارم میں دھماکے سے 18 ہزار گائیں ہلاک ہوگئیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ڈِمِٹ ٹاؤن کے قریب قائم ایک ساؤتھ فورک ڈیری میں پیش آیا جہاں ہزاروں کی تعداد میں گائیں موجود تھیں۔

انتظامیہ کی جانب سے دھماکے کی وجوہات معلوم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے تاہم انتظامیہ کا خیال ہےکہ فارم میں موجود مشینری کی وجہ سے میتھین گیس سے آتشزدگی کی کیفیت پیدا ہوئی جس سے دھماکا ہوا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق واشنگٹن ڈی سی میں قائم اینیمل ویلفیئر انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے بھی 18 ہزار گائیں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے، دھماکے کے نتیجے میں کچھ گائیں زخمی بھی ہوئی ہیں اور کچھ کو بچا لیا گیا ہے۔
 

Advertisement