الاسکا: (دنیا نیوز) امریکی ریاست الاسکا میں دو آرمی ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا کر تباہ ہو گئے جس کے نتیجے میں 3 فوجی ہلاک ہوگئے۔
فوجی حکام کے مطابق دونوں اپیچی ہیلی کاپٹر معمول کی تربیتی پرواز کے بعد واپس بیس پر پہنچ رہے تھے کہ حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہو گئے۔
حادثے میں زخمی ہونے والے ایک فوجی کو فیئر بینک کے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے تاہم فوج کی جانب سے ابھی تک حادثے کی وجوہات نہیں بتائی گئیں۔
یاد رہے کہ الاسکا میں اپیچی ہیلی کاپٹرز کے حادثے کا گزشتہ چند ماہ میں یہ دوسرا واقعہ پیش آیا ہے۔