خرطوم: (دنیا نیوز) سوڈان میں خون ریز جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے، اندھا دھند فضائی حملوں سے دارالحکومت خرطوم لرز اٹھا۔
سوڈان میں جاری لڑائی تیسرے ہفتے میں داخل ہو گئی ہے، خرطوم میں سینکڑوں افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں، دوسرے ممالک کا اپنے شہریوں کو سوڈان سے نکالنے کا مشن جاری ہے۔
چین نے اپنے شہریوں کو نکالنے کا مشن مکمل کر لیا ہے، ترجمان چینی وزارت دفاع کے مطابق چینی فوج نے مشن کے اختتام تک ایک ہزار 117 افراد کو سوڈان سے نکالا۔
رپورٹس کے مطابق پاک فضائیہ کا سی 130طیارہ سوڈان میں پھنسے مزید 96 پاکستانیوں کو لے کر کراچی پہنچ گیا ہے، سوڈان سے نکالے جانے والے پاکستانیوں کی تعداد 355 ہوگئی، دو پاکستانی پورٹ آف سوڈان سے ابوظہبی بھی پہنچ گئے۔