نیویارک : (ویب ڈیسک ) امریکا کا ایف 16 لڑاکا طیارہ جنوبی کوریا میں تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔
غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی لڑاکا طیارہ سیئول کے جنوب میں کھیتوں میں گرا تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، اس حوالے سے امریکی فضائیہ نے بھی تصدیق کردی ہے۔
امریکی فضائیہ کا کہنا ہے کہ ایف 16 طیارہ سیئول میں اوسان ایئر بیس کے قریب صبح 9 بج کر 45 منٹ پر کھیتوں میں گرا، پائلٹ حادثے سے قبل بحفاظت طیارے سے نکلنے میں کامیاب رہا۔
امریکی فضائیہ کے مطابق تربیتی پرواز کے دوران طیارہ کریش کرنے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
خیال رہے کہ واشنگٹن سیئول کا اہم سیکیورٹی اتحادی ہے اس کے جنوبی کوریا میں تقریباً 28 ہزار 500 فوجی تعینات ہیں تاکہ شمالی کوریا کی جانب سے محفوظ رہا جاسکے ۔