امریکی ریاست کے کمرشل کمپلیکس میں بڑے پیمانے پر آگ نے تباہی مچا دی

Published On 06 May,2023 06:20 pm

کیلیفورنیا: (دنیا نیوز) امریکا کی ریاست کیلیفورنیا کے کمرشل کمپلیکس میں بڑے پیمانے پر آگ پھیل گئی جس نے تباہی مچا کے رکھ دی۔

کیلیفورنیا کے شہر کامرس میں کمرشل پلازے میں آگ صبح 4 بجے کے قریب لگی جس سے تمام سامان جل کر خاک ہوگیا۔

کاؤنٹی فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق آگ پر قابو پانے کے عمل میں 100 سے زیادہ فائر فائٹرز نے حصہ لیا، فائر فائٹرز کئی گھنٹے آگ بجھانے کیلئے سر توڑ کوششیں کرتے رہے۔

حکام کے مطابق آگ کے شعلے آسمان سے باتیں کر رہے تھے جبکہ واقعہ میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔