بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، 3 افراد ہلاک

Published On 08 May,2023 10:59 pm

نیودہلی: (دنیا نیوز) بھارتی ریاست راجستھان میں بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ مگ-21 گر کر تباہ ہوگیا، 2 پائلٹوں سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی افواج میں فضائی حادثات روزمرہ کا معمول ہے، لڑاکا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران ایک گھر پر گر کر تباہ ہوا جس کے نتیجہ میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

جولائی 2022 میں بھی لڑاکا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں 2 پائلٹ ہلاک ہوگئے تھے،2021 کے دوران بھی بھارتی فضائیہ کے پانچ مِگ 21 طیارے حادثہ کا شکا ر ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

2012 میں بھارتی وزیر دفاع نے پارلیمنٹ کو بتایا تھا کہ بھارت MIG-21 بیڑے کے نصف سے زائد جہازوں کو حادثات میں گنوا چکا ہے اب تک 873 جہازوں کے بیڑے میں سے483 حادثات کا شکار ہو چکے۔

گزشتہ چند دہائیوں میں ہونے والے متعدد حادثات کے سبب ان طیاروں کو ان کے خراب حفاظتی ریکارڈ کی وجہ سے  اُڑتے تابوت  کا نام دیا گیا ہے، ماضی میں بھی بھارتی افواج کے بے شمار طیارے حادثات کا شکار ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی فضائیہ کا گروپ کیپٹن اپنی ہی قیادت کی غلطی کی بھینٹ چڑھ گیا

بھارتی فضائیہ کی نااہلیاں اب تک ساری دنیا پر عیاں ہو چکی ہیں چاہے، وہ پاکستان فضائیہ کے ہاتھوں پسپائی ہو یا از خود گِر کر تباہی ہو۔