بھارت : گولڈن ٹیمپل کے قریب ایک ہفتے کے دوران تیسرا دھماکہ

Published On 11 May,2023 11:26 am

نئی دہلی : (ویب ڈیسک ) بھارتی پنجاب کے شہر امرتسر میں گولڈن ٹیمپل کے قریب ایک ہفتے کے دوران تیسرا دھماکا ہوگیا ۔

بھارتی پولیس کے مطابق رات گئے ہونے والے دھماکے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا ہےجبکہ دھماکے کی شدت معمولی تھی ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی وجہ واضح نہیں ہو سکی ہے تاہم علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے اور فرانزک ٹیم دھماکے کے مقام پر موجود ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے 5 افراد کو گرفتار کیا ہے لیکن ان کے بارے میں مزید تفصیل فراہم نہیں کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں :امرتسر میں گولڈن ٹیمپل کے قریب دھماکہ، ایک شخص زخمی

اس سے قبل 8 مئی اور 6 مئی کو ہونے والے دھماکوں میں دو افراد زخمی ہوئے تھے ، پولیس ابھی تک ان دھماکوں کی وجوہات سامنے نہیں لا سکی۔

بھارتی پنجاب میں مارچ میں سخت گیر اور علیحدگی پسند سکھ رہنما امرت پال سنگھ کی گرفتاری کے لیے آپریشن شروع کیا گیا تھا، جس کی وجہ سے مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا۔

دنیا بھر کے سکھ گولڈن ٹیمپل سے بے حد عقیدت رکھتے ہیں لیکن یہاں ماضی میں بھی پرتشدد واقعات ہو چکے ہیں۔
 

Advertisement