فن لینڈ کی وزیر اعظم کا شوہر سے طلاق کیلئے عدالت سے رجوع

Published On 11 May,2023 12:18 pm

ہیلنسکی : (ویب ڈیسک ) فن لینڈ کی وزیر اعظم سانا مارین نے اپنے شوہر سے طلاق لینے کا فیصلہ کرلیا، دونوں نے طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فن لینڈ کی وزیر اعظم سانا مارین اور ان کے شوہر مارکس رائکونن نے علیحدگی کے متعلق آگاہ کیا ۔

سنا مارین نے اپنی پوسٹ پر لکھا کہ ہم 19 سالہ ساتھ پر ایک دوسرے اور اپنی بیٹی کے شکرگزار ہیں اور ہم اب بھی بہت اچھے دوست ہیں، اچھے سے پیش آتے ہیں۔

ان کاکہنا ہے کہ ہم بطور خاندان ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزاریں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم سنا مارین اور ان کے خاوند مارکس 16 برس سے ساتھ  تھے لیکن ان کی شادی 2020 میں ہوئی تھی، دونوں کی 5سال کی بیٹی بھی ہے ۔

سنا مارین 34 برس کی عمر میں 2019 میں فن لینڈ کی وزیراعظم منتخب ہوئیں تو وہ دنیا کی کم عمر ترین وزیراعظم تھیں ۔

خیال رہے کہ فن لینڈ کی وزیراعظم عام انتخابات میں شکست کے بعد بہت جلد اپنے عہدے سے سبکدوش ہوجائیں گی ۔

Advertisement