غزہ: (ویب ڈیسک) فلسطین میں اسرائیلی فوج کی جارحیت جاری، مقبوضہ مغربی کنارے میں قابض فورسز کی فائرنگ سے تین سالہ فلسطینی بچہ شہید ہوگیا۔
فلسطینی حکام کے مطابق تین سالہ محمد التمیمی یکم جون کو اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہوا تھا، جو ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
فلسطینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ فلسطینی بچوں کے خلاف اسرائیلی جرائم کی بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں، رواں برس اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے اب تک 158 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔