منی پور: (ویب ڈیسک)بھارتی ریاست منی پور میں نسلی فسادات کا سلسلہ جاری اور نسلی تشدد کے دوارن ایک فیملی کے تین افراد کو ایمبولینس میں ہی زندہ جلا دیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نسلی فسادات کے دوران جلائی گئی ایمبولینس میں 7 سال کا بچہ، اس کی ماں اور ایک رشتہ دار موجود تھا، بھارتی فوج کی جانب سے مقامی لوگوں کو ہتھیار سکیورٹی فورسز کے حوالے کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ ریاست منی پور میں ہندو اور عیسائی کمیونٹی میں 3 مئی سے نسلی فسادات جاری ہیں جس میں اب تک سیکڑوں افراد ہلاک اور زخمی ہو چکے ہیں جبکہ ریاست کے 35 ہزار سے زائد افراد بےگھر ہو چکے ہیں۔