نیویارک : (ویب ڈیسک ) نیوجرسی کے سابق گورنر کرس کرسٹی (Chris Christie) امریکا کے ری پبلکن صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ میں باضابطہ طور پر شامل ہوگئے ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق کرس کرسٹی نے ریاست نیو ہیم شائر سے انتخابی مہم بھی شروع کردی ہے ، سات برس قبل کرس کرسٹی نے صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ سے دستبردار ہوکر ڈونلڈ ٹرمپ کی توثیق کی تھی۔
مگر اب کرسٹی نے ایک بار پھر ڈونلڈ ٹرمپ کے مدمقابل آنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کرس کرسٹی نے اپنے ایک خطاب میں کہا کہ وہ اس لیے صدارتی الیکشن لڑنا چاہتے ہیں کیونکہ وہ فکر مند ہیں کہ تاریخ میں پہلی بار امریکا سکڑ رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :امریکا کے سابق نائب صدر مائیک پنس بھی صدارتی انتخابات کی دوڑ میں شامل
انہوں نے مزید کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکیوں کو تقسیم در تقسیم کرکے چھوٹا کردیا اور ایک گروپ کو دوسرے کے سامنے لاکھڑا کیا ہے۔
اس سے قبل امریکا کے سابق نائب صدر مائیک پنس نے بھی ری پبلکن کے صدارتی امیدوار بننے کیلئے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مقابل آنے کا اعلان کیا ہے، جنوری 2017ء سے جنوری 2021ء تک ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں نائب صدر رہے، ٹرمپ کے مقابل ریپبلکن صدارتی امیداروں کی فہرست میں نکی ہیلی، کرس کرسٹی اور ٹم اسکاٹ بھی شامل ہیں۔