ویٹی کن سٹی: (ویب ڈیسک) رومن کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس طبیعت ناساز ہونے پر ہسپتال میں داخل ہوگئے جہاں ان کا ہرنیہ کا آپریشن کیا جائے گا۔
مغربی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 86 سالہ پوپ کی جانب سے اس سلسلے میں کوئی پیشگی بیان جاری نہیں کیا گیا تھا کہ وہ سرجری کے سلسلے میں ہسپتال میں داخل ہوں گے۔
بدھ کی صبح وہ ویٹی کن سٹی سے کار میں بیٹھ کر کچھ ہی فاصلے پر واقع جیمیلی ہسپتال پہنچ گئے جس کی دسویں منزل پر ان کے لیے سوٹ ریزرو کرایا گیا تھا۔
پوپ منتخب ہونے کے بعد یہ تیسرا موقع ہے جب صحت کے مسائل کی وجہ سے عیسائی مذہبی پیشوا کو ہسپتال میں داخل ہونا پڑا ہے۔
پوپ کے ہسپتال میں داخل ہونے کے بعد ویٹی کن سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہسپتال میں پوپ فرانسس کے ہرنیہ کا آپریشن کیا جائے گا، سرجری کے بعد پوپ فرانسس صحت یاب ہونے تک ہسپتال میں ہی ٹھہریں گے۔