روم: (ویب ڈیسک) اٹلی کے سابق وزیراعظم سلویو برلسکونی 86 برس کی عمرمیں انتقال کرگئے ۔
سابق وزیراعظم سلویو برلسکونی لیوکیمیا اور پھیپھڑوں کے انفیکشن میں مبتلا تھے وہ کافی عرصے سے ہسپتال میں زیرعلاج تھے ۔
سلویو برلسکونی تین باراٹلی کے وزیراعظم بنے،وہ فورزا اٹالیہ پارٹی سے منسلک تھے، وزیراعظم جارجیا میلونی کے دائیں بازو کے اتحاد کا حصہ ہے۔
اطالوی حکومت نے افسوس کا اظہارکیا، نائب وزیراعظم میٹیوسالوینی نے انہیں ایک عظیم انسان اورایک عظیم شہری قرار دیا۔