سابق سکاٹش وزیراعظم نکولا سٹرجن گرفتار، تفتیش کے بعد رہا کردیا گیا

Published On 11 June,2023 10:50 pm

ایڈنبرا: (ویب ڈیسک) سابق سکاٹش وزیراعظم کو نکولا سٹرجن کو سکاٹش نیشنل پارٹی کے فنڈنگ کیس کی تحقیقات کےلیے گرفتار کرلیا گیا

غیر ملکی میڈٰیا کے مطابق سکاٹش پولیس نے تصدیق کی کہ سابق وزیر اعظم کو 10:09 پر گرفتار کیا گیا تھا اور پھر پوچھ گچھ کے بعد 17:42 پر حراست سے رہا کیا گیا۔

پولیس فورس کا مزید کہنا تھا کہ تفتیش کی رپورٹ کراؤن آفس اور پروکیوریٹر فسکل سروس کو ایک رپورٹ بھیجی جائے گی، نکولا اسٹرجن کے شوہر پیٹر موریل کو بھی اپریل میں پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا تھا۔

پولیس نے عوام کو انتباہ کیا کہ یہ معاملہ توہین عدالت ایکٹ 1981 کا ہے اس لیے عوام کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر اس پر بحث کرتے وقت احتیاط برتیں، چونکہ تحقیقات جاری ہیں اس لیے ہم مزید تبصرہ کرنے سے قاصر ہیں۔