تل ابیب: (دنیا نیوز) اسرائیل میں وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی عدالتی اصلاحات کے خلاف عوام سراپا احتجاج ہیں، تل بیب میں ہزاروں اسرائیلی گزشتہ 6 ماہ سے احتجاج کر رہے ہیں۔
خبر ایجنسی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کو ملکی اور بین الاقوامی دباؤ کا سامنا ہے۔
مظاہرین نے اسرائیلی عربوں کے خلاف جرائم سے نمٹنے کیلئے حکومت کے مجرمانہ اقدامات پر بھی تنقید کی ہے، مظاہرین کا کہنا ہے کہ سال کے آغاز سے اب تک 100 عرب مارے گئے ہیں۔
دوسری جانب وزیر اعظم نیتن یاہو عوام کے مطالبات ماننے سے انکاری ہیں۔