شمالی کوریا کا مختصر فاصلے تک مار کرنے والے 2 بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ

Published On 16 June,2023 11:22 pm

پیانگ یانگ: (دنیا نیوز) شمالی کوریا نے مختصر فاصلے تک مار کرنے والے 2 بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کر لیا۔

میزائل شمالی کوریا کے دارالحکومت سے داغے گئے جو جنوبی کوریا اور جاپان کے درمیان سمندر میں گرے، میزائلوں نے تقریباً 480 میل کا سفر طے کیا۔

امریکہ، جنوبی کوریا اور جاپان کی طرف سے میزائل تجربات کی مذمت کی گئی، امریکی حکام نے کہا کہ شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائل پروگرام سے خطے کو خطرات لاحق ہیں۔

دوسری جانب شمالی کورین حکام کا کہنا ہے کہ ہم نے جنوبی کوریا کی امر یکہ کے ساتھ لائیو فائر ڈرلز کا جواب دیا ہے۔