لندن : (دنیانیوز) برطانیہ میں بس ڈرائیوروں نے تنخواہوں میں اضافے کیلئے ہڑتال کا اعلان کردیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ کی معروف بس کمپنی کے 800 ملازمین احتجاج میں حصہ لے رہے ہیں۔
ڈرائیورز کا کہناہے کہ کمپنی کی جانب سے گزشتہ 5 سالوں سے تنخواہ میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا، بڑھتی ہوئی مہنگائی میں اس تنخواہ میں گھر کے اخراجات پورا کرنا ممکن نہیں رہا، ڈرائیوروں نے کمپنی کی جانب سے تنخواہ میں معمولی اضافے ہو مسترد کر دیا ۔
کمپنی حکام نے تنخواہ میں 12فیصد اضافے کا اعلان کیا ہے جو آئندہ سال اپریل تک نافذالعمل ہوگا ۔