بحراوقیانوس: (دنیا نیوز) سمندر میں لاپتہ ہونے والی آبدوز میں سیاحوں کے بچنے کی امیدیں دم توڑنے لگیں، آبدوز میں صرف چند گھنٹے کی آکسیجن رہ گئی ،امریکی حکام نے سرچ آپریشن وسیع کر دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی بحریہ کا بچاؤ کا نظام سینٹ جانز نیو فاؤنڈ لینڈ پہنچ گیا مگر ابھی تک شمالی بحر اوقیانوس میں آبدوز والے مقام کیلئے روانہ نہ ہو سکا، امریکی بحریہ کا بچاؤ کا نظام سمندر کی تہہ کے نیچے سے اشیاء کو تلاش کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
امریکی کوسٹ گارڈ کے مطابق سنائی دینے والی آوازوں کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا، ابھی تک واضح نہیں ہے کہ آبدوز کا کیا ہوا، اس کا رابطہ کیوں ٹوٹ گیا۔
ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آبدوز سمندر کی تہہ میں بیٹھ چکی، وہاں تک پہنچنا ناممکن ہے، سیاحوں کے بچنے کا ایک ہی راستہ ہے کہ آبدوز خود سمندر کی سطح پر آجائے۔
واضح رہے کہ سیاحتی آبدوز میں پاکستانی باپ بیٹا سمیت پانچ افراد سوار ہیں۔