غزہ: (دنیا نیوز) اسرائیلی آباد کاروں نے فلسطینی قصبوں پر حملے کر کے گھروں اور گاڑیوں کو آگ لگا دی، مغربی کنارے میں حملوں میں ایک فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔
اسرائیلی آباد کار مغربی کنارے میں فلسطینی قصبوں پر فائرنگ کرتے ہوئے اندر گھس آئے جہاں انہوں نے پٹرول سٹیشن، باغات، سیمنٹ فیکٹری سمیت درجنوں کاروں اور املاک کو جلا دیا۔
فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ اس دوران اسرائیلی فوج اور پولیس فلسطینیوں کے قصبوں کو جلانے میں معاونت کرتی رہی، فلسطینیوں کا خوشحال قصبہ ترمس عیا بھی شعلوں کی نذر ہو گیا۔