الجیریا کے سابق وزیراعظم کو بدعنوانی کے الزام میں 5 سال قید اور جرمانے کی سزا

Published On 22 June,2023 06:21 pm

الجزائر: (دنیا نیوز) الجیریا کے دارالخلافہ کی عدالت نے سابق وزیراعظم اور وزیر صحت کو بدعنوانی کے الزام میں قید اور جرمانے کی سزا سنا دی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق الجزائر کی عدالت نے سابق وزیراعظم نورالدین بدوی کو بدعنوانی کے الزام میں 5 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔

عدالت کی جانب سے سابق وزیر صحت عبدالمالک کو بھی بدعنوانی کے الزام میں 5 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے، دونوں شخصیات پر 10، 10 لاکھ الجزائری دینار کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔